سائبر کرکٹ شائقین کے لئے ورلڈ کپ کا ایپلیکشن متعارف

دبئی۔ 30جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2015 کاسرکاری ایپلیکشن پیش کر دیا ہے جسے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس کی مدد سے ایونٹ کی سبھی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہیں گے۔ سائبر کرکٹ شائقین آئی سی سی ورلڈ کپ کی فینٹسی لیگ اور کوئز کھیلنے کے ساتھ ساتھ، آل ٹائم عظیم کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ کپ الیون ٹیم بھی بنا سکیں گے۔اسی طرح وہ اپنے اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس پر مقابلوں کا راست مشاہدہ ،ورلڈ کپ کے 100 تاریخی اور یادگار لمحات، لائیو اسکورس اور کمنٹری سے بھی محظوظ ہو سکیں گے۔اس ایپلیکشن میں ویڈیو ہائی لائٹس کی بھی سہولت موجود ہے۔