ڈائرکٹر جنرل اے سی بی اے کے خان کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /2 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک آلات کی رازداری سے بچنے کیلئے اے سی بی تلنگانہ نے خصوصی اقدام کا فیصلہ کیا ہے ۔ دستاویزی ثبوت رجسٹریشن ریکارڈز ، مکانات ، جائیداد اور زیورات کا با آسانی پتہ چل جاتا ہے تاہم اب ایسے راز کو فاش کرنے میں مشکل پیش آتی ہے جو انفارمیشن ٹکنالوجی اور الکٹرانک آلات میں ہیں ۔ ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو مسٹر اے کے خان نے بتایا کہ اس سے کسی کو دیکھتے ہوئے اے سی بی نے سائبر فارنسک کے قیام کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے ضروری اقدامات کو بھی مکمل کرلیا گیا ہے اور بہت جلد اس کا قیام عمل میں آئے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اے سی بی کی سائبر فارسنگ کیلئے قومی تحقیقاتی ایجنسیوں کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے ۔ تاہم عبدالقیوم ڈی جی اے سی بی نے ووٹ کیلئے نوٹ معاملہ میں اے پی چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو سے پوچھ تاچھ کے تعلق سے کوئی واضح اشارہ نہیں دیا اور کہا ہے کہ اس معاملہ میں دو ارکان اسمبلی سے پوچھ تاچھ اور ان کے بیانات کو قلمبند کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فارسنک کی رپورٹ عدالت کے ذریعہ اے سی بی تک پہونچے گی اور اس کے بعد اے سی بی اقدامات کرے گی ۔ انہوں نے بدعنوان عہدیداروں کو سخت نتائج کا انتباہ دیا ۔