حیدرآباد ۔ یکم / اپریل (سیاست نیوز) چیتنیہ پوری اور نارسنگی پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 25 سالہ سائیلو جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا الکاپوری علاقہ میں رہتا تھا ۔ مالی پریشانیوں کے سبب اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 38 سالہ کرشنا جو پیشہ سے سیلز مین تھا نارسنگی میں رہتا تھا ۔ مالی پریشانیوں کے سبب اس نے ایک درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔