حیدرآباد /20 مئی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 23 سالہ کے مہیش جو طالب تھا پوچم پلی ضلع نلگنڈہ کے ساکن جنگیا کا بیٹا تھا ۔ کل وہ اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور حیات نگر کے ایک ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ڈنڈیگل پولیس کے مطابق 25 سالہ ملکارجن جو ڈرائیور تھا ڈنڈیگل میں رہتا تھا وہ کل رات موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 42 سالہ پانڈو رنگا چاری جو آر ٹی سی کا کنڈکٹر تھا جیڈی میٹلہ میں رہتا تھا کل شام وہ سڑک عبور کرنے کے دوران آٹو کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔