حیدرآباد۔یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سائبر جرائم سے متعلق عوام میں بیداری پیداکرنے کیلئے حیدرآباد کی نیکلس روڈ پیپلز پلازہ میں 5K اور 10Kـ دوڑکا اہتمام کیاگیا۔رچہ کنڈہ پولیس کمشنر مہیش بھگوت اور پولیس کے دیگرعہدیداروں نے جھنڈی دکھاکر اس دوڑ کا آغاز کیا۔اس دوڑ میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے اسے کامیاب بنایا۔اس موقع پرکمشنر مہیش بھگوت نے کہا کہ سائبر جرائم کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر عوام میں بیداری کے لئے یہ پروگرام منعقد کیا گیا ۔انہوں نے سائبر جرائم سے چوکس رہنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔