رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا کا ٹوئیٹر پر پیام
حیدرآباد /31 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کی کارکردگی اور اقدامات کو عوامی نمائندوں کو مدد اور تعاون حاصل ہو رہا ہے ۔ سائبرآباد پولیس کے ٹرافک شعبہ میں خواتین کی خدمات پر رکن پارلیمنٹ نظام آباد چیف منسٹر ریاست تلنگانہ چندر شیکھر راؤ کی دفتر کویتا نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ اخبارات اور ویب سائیٹس پر خبروں کا مطالعہ کرنے کے بعد رکن پارلیمنٹ کو بتانے سوشیل نٹ ورکنگ سائیٹ ٹوئیٹر پر پیام درج کروایا ۔ جس میں انہوں نے سائبرآباد پولیس کی ستائش کی ہے تاہم سہرہ اپنی حکومت کے سر لیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو خود مختار اور ان کی ہر شعبہ میں ترقی و بہبود کو تلنگانہ ریاست میں سچ کردیکھا جرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں خواتین کی بہبود کی ایک جیتی جاگتی مثال ہے ۔ جو خواتین کے روشن مستقبل اور بہبود و ہر شعبہ میں ان کی ترقی کی جانب اقدام کریں ۔ یاد رہے کہ سائبرآباد پولیس نے نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والی خواتین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر ٹریفک شعبہ میں خواتین کی خدمات کو حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے مرحلہ کے تحت 6 خواتین کی خدمات مادھاپور ٹریفک پولیس کی طرف سے لی جارہی ہیں جو ٹی سی ایس جنکشن کے علاوہ سائبر ٹاور کے ساتھ ساتھ نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والی خواتین کی جانچ ، بائیں ہاتھ کی ٹریفک بحال اور فاسٹ لائین کو عبور کرنے والوں پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ۔