سائبرآباد پولیس کمشریٹ حدود میں انسپکٹر پولیس کے تبادلے

حیدرآباد /4 جنوری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں 9 سرکل انسپکٹرس آف پولیس کے تبادلے عمل میں لائے گئے کمشنر آف پولیس سائبرآباد مسٹر سندیپ شنڈلیہ نے آج اس سلسلہ میں احکامات جاری کردئے ۔ راجندر نگر پولیس انسپکٹر مسٹر امریندر کا تبادلہ پی ڈی یل سائبرآباد کردیا گیا اور بی سریش پولیس کنٹرول روم سائبرآباد کا تبادلہ راجندر نگر بی بکشاپتی راؤ بالانگر سے سائبر کرائم مسٹر بی کشن کمار بی سی ار سے بالانگر ایم سومناتھم بی ایس آر سی سائبر کرائم این وینکٹیشرلو ڈی آئی رائے درگم سے سائبر کرائم روی کمار ( آر ٹی ) ہیڈ کواٹرس سے گچی باؤلی ٹریفک II این بھوپتی بی سی آر سائبر کرائم وینوگوپال کو بالاگر ٹریفک IIپر مقرر کیا گیا ہے ۔