حیدرآباد /3 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 51 سالہ کلیم الدین جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ اندرا نگر کالونی مولی علی میں رہتا تھا ۔ کل شام یہ شخص اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ سامنے جارہے آٹو سے کلیم کی موٹر سائیکل ٹکرا گئی اور وہ سڑک پر گر گیا اور پیچھے سے آرہی تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق یہ شخص علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 29 سالہ نریندر جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ سنجیوایا نگر علاقہ ایسٹ ماریڈپلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ 30 اگست کے دن وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی نریندر کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 28 سالہ رویندر چودھری جو گھٹکیسر علاقہ کا ساکن تھا ریاست بہار کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ 29 اگست کے دن وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ابوجی گوڑہ علاقہ میں حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں زخمی رویندر چودھری کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔