سائبرآباد سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد /25 مارچ ( سیاست نیوز ) حیدرآباد و سائبرآباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ نامپلی پولیس کے مطابق 45 سالہ نامعلوم شخص جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ کل اسٹیشن کے قریب ایک آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 50 سالہ بالاکرشنا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ جو سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں آر ٹی سی بس کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 21 سالہ وجئے جو پیشہ سے ڈرائیور تھا، آوٹر رنگ روڈ نارسنگی کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ وجئے پیشہ سے ٹینکر کا ڈرائیور بتایا گیا ہے جو اعظم گڑھ ریاست اترپردیش سے تعلق رکھتا تھا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 25 سالہ راجو جو پیشہ سے سینٹرنگ مزدور تھا حیات نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے وہ کل اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور شدید زخمی حالت میں راجو فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

حاملہ خاتون کی خودکشی
حیدرآباد /25 مارچ ( سیاست نیوز ) آصف نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جس کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی ۔ پولیس کے مطابق حاملہ بتائی گئی ہے ۔ آصف نگر پولیس کے مطابق 25 سالہ شانتی جو حدا کالونی کے ساکن مہیش کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ خاتون مالی پریشانیوں کا شکار تھی جس نے انتہائی اقدام کرلیا تاہم آصف نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔