ساؤتھ انڈیا شاپنگ مال، گچی باؤلی کا افتتاح

سارے خاندان کیلئے ملبوسات ، گولڈ اینڈ ڈائمنڈ جیویلری کا علحدہ سیکشن
حیدرآباد۔/4اکٹوبر، ( راست ) گچی باؤلی میں ساؤتھ انڈیا شاپنگ مال کا آج مشہور اداکارہ سمنتھا نے افتتاح کیا۔ تقریباً 20,000 مربع فیٹ اور دو منزلوں پر مشتمل اس شاپنگ مال میں سارے خاندان کیلئے نت نئے ڈیزائن اور پسندیدہ ملبوسات کا ذخیرہ موجود ہے۔ ساؤتھ انڈیا شاپنگ مال نے 2010ء میں جو کامیابی کا سفرشروع کیا اور اسے وسعت دی جارہی ہے، گچی باؤلی اس کی تازہ مثال ہے۔حیدرآباد کے مختلف مقامات کتہ پیٹ، پیٹنی سنٹر، کوکٹ پلی، امیر پیٹ کے علاوہ وجئے واڑہ میں اس کے شاپنگ مالس قائم ہیں۔ انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکز گچی باؤلی میں پانچواں شاپنگ مال قائم کرتے ہوئے یہاں عملاً فیشن کے ایک نئے دور کی شروعات کی جارہی ہے۔ یہاں کانجی ورم، ڈیزائنر ساڑیوں، فینسی ساڑیوں، شلوار، گھاگرا، انڈو۔ ویسٹرن کے علاوہ ڈریس میٹریل کا ذخیرہ موجود ہے۔مَردوں کیلئے تمام سرکردہ عالمی برانڈس کو ایک ہی چھت تلے جمع کردیا گیا ہے ان میں آفس ویئر، روز مرہ استعمال کے کپڑے، پارٹی ویئراور قدیم روایتی تہذیب کے آئینہ دار ملبوسات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گولڈ اور ڈائمنڈ جیویلری کا علحدہ سیکشن ہے۔916ہال مارک کے زیورات کا غیر معمولی کلکشن یہاں موجود ہے۔ ساؤتھ انڈیا میں شاپنگ کا اپنا ہی مزہ ہے۔عید وتہوار کے موقع پر شاپنگ کی خوشیاں یہاں دوبالا کی جاسکتی ہیں کیونکہ خاندان کی تمام ضروریات کو یکجا کردیا گیا ہے اور گچی باؤلی کی پہچان اب ’’ ساؤتھ انڈیا شاپنگ مال‘‘ سے بھی ہوگی۔