آکلینڈ۔26فبروری( سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے ان فام بولر ٹم ساؤتھی آج کندھے کے زخم میں مبتلا ہوچکے ہیں لیکن ٹیم انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہفتہ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے اہم ترین مقابلہ کیلئے ساؤتھی ٹیم میں شامل رہیں گے ۔ 26سالہ فاسٹ بولر ساؤتھی اُس وقت زخمی ہوئے جب ایڈن پارک میں ٹیم کی فیلڈنگ پریکٹس کے دوران ان کے ساتھی بولر ایڈم ملنی کی گیند ان کے کندھے پر لگی ‘ تکلیف کی وجہ سے ساؤتھی زمین پر گرپڑے جس کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے علاوہ ان کے کندھے پر برف سے مالش کی گئی ۔ نیوزی لینڈ کے ترجمان نے ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کوکھیلے جانے والے مقابلہ میں ساؤتھ ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔