گوداوری کھنی ۔3جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقلیتی اقامتی اسکول راما گنڈم طلبہ کیلئے مختص کیا گیا ہے جس میں تین جماعتوں کیلئے 240 طلبہ کی گنجائش ہے ۔ زیڈ پی ٹی سی راما گنڈم کے سندھیا رانی نے اس قرعہ اندازی کا افتتاح کیا ۔ 28مئی تک 429 درخواستیں آن لائن داخل کی گئی تھیں ان کی نگرانی میں قرعہ اندازی کے ذریعہ 240 طلبہ کا انتخاب عمل میں آیا ۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی نے کہا کہ اقلیتوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے مقصد سے ریاستی چیف منسٹر کے سی آر نے ضلع کریم نگر کے 8اسکول میں حلقہ اسمبلی راما گنڈم میں ایک اسکول کی منظوری عمل میں لائی ہے جس میں 240 طلبہ کو داخلے کا اہل قرار دیا گیا ۔ فی طالب علم کیلئے جملہ 80ہزار روپئے سالانہ خرچ ہوگا اور اسکول کے پرنسپال نے کہا کہ منتخب طلبہ 4جون کو اپنے اسناد کی جانچ کروائیں ۔ داخلے کے وقت انکم سرٹیفیکٹ ‘ پیدائش صداقت نامہ ‘ اسکول ٹی سی ‘ آدھار کارڈ ‘ راشن کارڈ ‘ دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز ساتھ لائیں ۔ واضح رہے کہ راما گنڈم اقلیتی اقامتی اسکول کیلئے سنگارینی میٹرنیٹی ہاسپٹل کی پرانی عمارت کو مختص کیا گیا ہے جو رمیش نگر گوداوری کھنی میں واقع ہے ۔ اس موقع پر ایم پی ٹی سی راجیا‘ ڈپٹی تحصیلدار سرینواس ‘ ایم ای او راجا رام موہن راؤ ‘ کارپوریٹر نریش اور اقلیتی قائدین سلیم الدین ‘ فصیح الدین ‘ سراج ‘ امیر ‘ شمس الدین اور دیگر موجود تھے ۔