گمبھی را ؤ پیٹ۔/24 اپریل، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی سرسلہ میں پہلے مرحلہ کے تحت زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سی چناؤ عمل میں لائے جارہے ہیں۔ پارٹی نشان پر مقابلہ کئے جانے والے اس چناؤ میں پارٹی کے بی فارم کے حصول کیلئے امیدواروں کے اعلیٰ کیڈر سے ربط قائم کرتے اور دوڑ دھوپ کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔ کانگریس اور بی جے پی میں پارٹی ٹکٹوں ( بی فارم ) کی تقسیم کے سلسلہ میں تجسس دیکھا جارہا ہے جبکہ ٹی آر ایس نے تمام زیڈ پی ٹی سی کی نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے جو اس طرح ہے تنگڈہ پلی سے پی منجولا ، یلاریڈی سے سی لکشمن راؤ ، ورنا پلی سے گنگولو ت کلاوتی، گمبھی راؤ پیٹ سے ، گمبھی راؤ پیٹ کے لکشمن ، مستاباد سے گڈم نرسیاشامل ہیں۔