کارکنوں سے سخت مظاہرہ کرنے چاڈا وینکٹ ریڈی کی خواہش
کریم نگر۔/17 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ابتدائی سطح سے انتہائی طاقتور صلاحیتوں اور تعمیری رجحان رکھنے والے جہاں بھی ہوں ایسے امیدواروں کو سی پی آئی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے انتخابی میدان میں اتارے گی اور پوری طرح مدد کرے گی۔ دوسری طرف ایسے افراد جو کہ ہر طرح کی اہلیت و قابلیت رکھتے ہیں وہ جس پارٹی میں ہیں وہاں پر انہیں ٹکٹ نہ ملنے پر مایوس نہ ہوں۔ وہ سی پی آئی ایم سے واقف ہیں اور پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ایسے امیدواروں کی ضلع کمیٹی جانچ پڑتال کرے گی اور ضلع بھر میں سی پی آئی پرچم لہرانے کی کوشش کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار سی پی آئی ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے بدم ایلا ریڈی بھون میں ضلع سطح کے ارکان عاملہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پی آئی، زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سی نشستوں پر ایسے امیدواروں کو کھڑا کرے گی جنہیں مقامی مسائل سے پوری طرح واقفیت حاصل ہو۔ وہ ان مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہوں۔ مسائل کی یکسوئی میں دلچسپی رکھنے والے کیڈر کی ہر جگہ ضرورت ہے۔ریاستی حکومت کی اسکیمات پر عمل آوری میں ہونے والی کوتاہیوں سے عوام کو باخبر رکھیں، حکومتی اسکیمات میں ہونے والی بدعنوانیوں کو اجاگر کریں۔ انتخابی مہم میں حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں کو اپنا ہتھیار بنائیں۔