لندن ، 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چمپینس لیگ فٹبال میں کھیلے گئے میچز میں رئیل میڈرڈ اور لیگیا وارساوا کا میچ سنسنی خیز مسابقت کے بعد ڈرا ہو گیا جبکہ بائر لیورکسن نے ٹاٹنہیم کو شکست دے دی۔ چمپینس لیگ کے پہلے میچ میں ذین الدین زیڈان کی کوچنگ والی میڈرڈ ٹیم نے پہلے ہی منٹ میں گول داغ دیا۔ اس کے بعد انہوں نے 34 ویں منٹ میں حریف ٹیم کے گول پوسٹ پر ایک اور کامیاب حملہ کرکے برتری 2-0 کر دی۔ لیگیا وارساوا نے ہمت نہ ہارتے ہوئے زبردست واپسی کی اور وقفے وقفے سے تین گول اسکور کر دیئے۔ میڈرڈ نے 84 ویں منٹ میں تیسری مرتبہ گیند کو جال کا راستہ دکھا کر مقابلہ 3-3 سے برابر کر دیا جو کہ میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔ ایونٹ میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں بائر لیورکسن اور ٹاٹنہیم کے درمیان مقابلہ ہوا۔ بائر لیورکسن نے دلچسپ کھیل کے بعد 1-0 سے کامیابی پائی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول کیون کیمپ نے کیا۔