زیڈان ‘ کریم بینزیما کو دوبارہ بہترین فارم میں دیکھنے خواہاں

میڈریڈ 2 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) رئیل میڈریڈ کے کوچ زنیڈن زیڈان نے فرانس کے کوچ کی جانب سے فارورڈ کھلاڑی کریم بینزیما کو ٹیم سے باہر کردینے کے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کریم بینزیما کی بہترین کارکردگی پھر دیکھ سکیں۔ بینزیما کو فرانس کی ٹیم سے خارج کردیا گیا ہے ۔ وہ کسی قانونی جھمیلے کا شکار ہیں اور اس وقت تک انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا جائیگا ۔ بینزیما پر اپنے ساتھی کھلاڑی کو بلیک میل کرنے کا الزام ہے ۔ ایک پریس کانفرنس میں زیڈان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کریم ایک بار پھر بہترین مظاہرے کریں اور ہم بتدریج اس صورتحال کی سمت بڑھ رہے ہیں۔ کوچ کی جانب سے انہیں خارج کردئے جانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اس کا جواب کوچ ہی دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کریم بینزیما ان کیلئے ایک اہم کھلاڑی ہیں ۔