زیڈان اور رونالڈو کی نظریں چمپینزلیگ خطاب پر مرکوز

میڈرڈ ۔30 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) دنیا کے دو عظیم فٹ بالرز یک جا ہوں تو ضرور کچھ شاندار ہونے کی امید کی جاتی ہے۔ اسیپنش فٹ بال کلب ریئل میڈرڈ کی کوچنگ ان دنوں سابق فرنچ ورلڈ کپ فاتح قائد زیڈان کے ذمہ ہے جبکہ انہیں دنیا کے ٹاپ اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی خدمات حاصل ہیں۔ زیڈان کے تجربے اور رونالڈو کے کھیل کی مدد سے ریئل کی نظریں دنیا کے مشکل ترین ٹورنمنٹ یوئیفا چیمپئنز لیگ کے خطاب پر مرکوز ہیں۔ رونالڈو نے اعتراف کرتے ہیں کہ زیڈان کی کوچنگ نے ٹیم کو بہترین نتائج دئے ہیں۔ زیڈان نے گذشتہ برس ٹیم کا عہدہ سنبھا تھا اور ریئل کو چیمپئنز لیگ کا خطاب دلایا تھا۔ رونالڈو رواں برس 25 گول کے ساتھ اسپینش سیزن کے ٹاپ اسکورر ہیں لیکن وہ اس کامیابی کا سہرا زیڈان کو دیتے ہیں۔ دونوں کی جوڑی اب یووینٹس کا چیلنج قبول کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ یاد  رہے کہ ریئل میڈرڈ اور اٹالین کلب یووینٹس کی ٹیموں کے درمیان یوئیفا چیمپئنز فٹبال لیگ کا فائنل میچ 3 جون کو کھیلا جائیگا اس سے قبل یووینٹس نے سیمی فائنل سیکنڈ لیگ میں مناکو کو 2-1 گولز سے شکست دی اور ایگریگیٹ اسکور 4-1سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں ریئل میڈرڈ کی ٹیم نے اٹلیٹکو میڈرڈ کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے شکست دیکر یوئیفا چیمپئنز فٹبال لیگ  کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔