حیدرآباد 29 جنوری (سیاست نیوز) بیوی کے زیورات کو حاصل کرنے میں ناکامی اور قرض کے بوجھ سے پریشان ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ بالا نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 29 سالہ آر تروپتی نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تروپتی پیشہ سے الیکٹریشن تھا۔ اس نے اپنی بیوی کے زیورات کو رہن سنٹر میں گروی رکھا تھا اور ان زیورات کو حاصل کرنے میں مالی رکاوٹ پیش آرہی تھی۔ اس دوران ذہنی تناؤ کا شکار دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔