زیورات پر اکسائز ڈیوٹی کے خلاف احتجاج

نئی دہلی ۔ /27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ٹریڈرس ادارہ سی اے آئی ٹی اور آل انڈیا بلین جویلرس و سورنکر فیڈریشن نے آج کہا کہ وہ اپنی ہڑتال کو واپس نہیں لیں گے ۔ حکومت کی جانب سے جب تک زیورات پر عائد کردہ اکسائز ڈیوٹی واپس نہیں لی جاتی ہڑتال و احتجاج جاری رہے گا ۔ اس مسئلہ پر ایک وائیٹ پیپر جاری کرتے ہوئے جیویلرس یونینوں نے وزیراعظم اور وزیر فینانس پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کی یکسوئی کیلئے فوری مداخلت کریں ۔