زین الدین زیڈان کے بیٹے لوکا کو میدان سے باہر بھیج دیا گیا

میڈرڈ ۔ 2 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)ریئل میڈرڈ کی انڈر 17 ٹیم کے گول کیپر اور سابق فرنچ فٹبالر زین الدین زیڈان کے بیٹے لوکا کو لفظی جنگ کے بعد میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ ان کے والد زیڈان نے 2006ء کے عالمی کپ فائنل میں مارکو ماترازی کو سر سے ٹکر مار کر شہرت حاصل کی تھی جو ان کاآخری معرکہ ثابت ہوا۔لوکا بھی ایٹلیٹکو میڈرڈ کیخلاف میچ کے دوران شدید غصے میںآگئے اور مدمقابل ٹیم کے کھلاڑی بھی طیش کے عالم میں ان کی جانب دوڑ پڑے لیکن ابھی وہ کسی کو ٹکر مارتے کہ ریفری نے ریڈ کارڈ دکھا کر انہیں میدان سے باہر بھیج دیا۔

عمر اکمل کا ایک رن لاکھوں مہنگا پڑا
چٹا گانگ۔ 2 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چٹاگانگ وائی کنگز کو پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل کا ایک رن لاکھوں کا پڑ گیا۔ واضح رہے کہ عمر انگلینڈ کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے فوری بعد براہ راست ڈھاکہ پہنچے تو وقت کی کمی کے باعث چٹاگانگ وائی کنگز کے انتظامیہ کو کرائے پر ہیلی کاپٹر لے کر انہیں فوری طور پر اسٹیڈیم پہنچانا پڑا تاہم یہ محنت کسی کام نہ آئی جب عمر محض ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اسی طرح آئی پی ایل کی فرنچائز دکن چارجرز کو بھی 2008ء میں شاہدآفریدی کا ایک رن کافی مہنگا پڑا تھا۔