شمس آباد /19 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد ایس او ٹی ٹیم نے راجندرنگر کے علاقہ ایم ایم پہاڑی میں زیشان انٹرپرائزس پر دھاوا کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کیا جبکہ دو افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔ تفصیلات کے بموجب سات رکنی ٹیم زیشان انٹرپرائزس کے نام پر عوام کو دھوکہ دیتے ہوئے ان سے رقم حاصل کر رہی تھی ۔ معصوم افراد کو لکی ڈرا کے نام پر رقم حاصل کرکے انہیں انعامی رقم دینے کا وعدہ کرتے ہوئے تشہیر کر رہے تھے اور عوام سے رقم حاصل کی جارہی تھی ان کے قبضہ سے 57 بکس ، ایک پیان کارڈ ، پاس بکس ، چیک بکس ، چار ڈی وی ڈی تین عدد اسٹامس رجسٹریشن 3 ، 70 واکر آئی کارڈ ، سی پی یو، کی بورڈ ، پرنٹر ، انورٹر اور دیگر ایٹمس کو ضبط کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا اور راجندر نگر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔