زیر علاج ایک قیدی فوت

حیدرآباد /19 مارچ ( سیاست نیوز ) گاندھی جنرل ہاسپٹل میں زیر علاج ایک قیدی فوت ہوگیا ۔ چلکل گوڑہ پولیس نے یہ بات بتائی 50 سالہ نواز جو محبوب نگر کے ساکن رزاق کا بیٹا تھا ۔ چیرلہ پلی سنٹر ل جیل میں عمر قید کی سزاء کاٹ رہا تھا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ایک قتل کیس کے معاملہ میں عدالت نے اسے عمر قید کی سزا سنائی تھی اور حکام نے اسے چیرلہ پلی جیل منتقل کردیا تھا ۔ 21 فروری کو خرابی صحت کے سبب اس قیدی کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران نواز کل رات فوت ہوگیا ۔