جمعرات , دسمبر 12 2024

زیر تعمیر عمارت کی چھت سے گر کر دو بڑھئی ہلاک

گلبرگہ 14 دسمبر : (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مغربی بنگال سے آئے ہوئے دو بڑھئی جو یہاں کام کرنے کے لؤئے آئے ہوئے تھے وہ ایک زیر تعمیر مکان کی چوتھی منزل سے زمین پر گر کر ہلاک ہوگئے ۔ ان نجاروںکی 23سالہ پرشانت جتھ دھرما ساکن جل پائی گوری ضلع مغربی بنگالہ اور 22سالہ بپی نارائین دھرما ساکن کوچ بہار ، مغربی بنگال کی حیثیت سے شناخت کرلی گئی ہے ۔ چھت سے نیچے گرنے کے بعد ان دونوںکو زخمی حالت میں ہسپتال میں شریک کروایا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ انجنئیر اور گتہ دار کے خلاف ایک معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT