زیر تعمیر عمارت سے گرنے والی خاتون کی موت

حیدرآباد۔/17 مئی، ( سیاست نیوز) زیر تعمیر عمارت سے مشتبہ طور پر گر کر ایک خاتون فوت ہوگئی۔ یہ واقعہ چندا نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 38 سالہ پداماں جو پیشہ سے چوکیدار تھی گزشتہ ہفتہ عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گر کر شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق پداماں ھدیٰ کالونی میں رہتی تھی۔ پولیس چندا نگر مصروف تحقیقات ہے۔