زیر التواء ٹیکس وصولی کیلئے میونسپل ملازمین کی دلچسپی ناگزیر

نظام آباد۔10۔ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نظا م آباد کے مختلف مقامات پر ہوئے سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب کاماریڈی کے اندرا نگر کالونی کے قریب واقع راما ریڈی بائی پاس روڈ پر میدک ضلع کے شنکرم پیٹ کے محمد جمیل اپنی دختر کے پاس آئے ہوئے تھے کل قومی شاہراہ 44 کو عبور کررہے تھے کہ نامعلوم گاڑی کے زد میں آگئے اور برسرموقع ہلاک ہوگئے۔ پولیس دیون پلی اس کیس کو درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ دوسرا واقعہ سداشیو نگر کے قریب قومی شاہراہ پر کل رات پیش آیا۔تاملناڈو سے اڑیسہ کو جانے والے کنٹینر کے مشن کا بیلٹ کنٹینر سے جدا ہوگیا جس کے نتیجہ میں لاری کے پچھلے حصہ میں موجود شیوا اس کے زد میں آگیا۔ لاری الٹ جانے کی وجہ سے شیوا برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ شیوا کا تعلق مدھیہ پریشد سے ہے اس حادثہ میں لاری ڈرائیور اور دیگر افراد بھی زخمی ہوگئے ۔ اس واقعہ کے بعد قومی شاہراہ پر ٹرافک میں خلل پیدا ہونے پر پولیس سداشیو نگر یہاں پہنچ کر ٹرافک کو بحال کیا۔ تیسرا واقعہ آرمور کے نئے بس اسٹانڈ کے روبرو پیش آیا۔ نامعلوم شخص کی نعش آرمور بس اسٹانڈ کے روبرو پائے جانے پر پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس یہاں پہنچ کر نوجوان کے بارے میں یہاں پر موجودہ افراد سے دریافت کرنے پر لاعلمی کا اظہار کرنے پر پولیس نے اس کی نعش کو آرمور سرکاری دواخانہ میں محفوظ کردیا۔ نعش کے جسم پر نیلی رنگ کی پائنٹ اور شرٹ ہے۔ چوتھا واقعہ آرمورنئے بس اسٹانڈکے روبرو پیش آیا۔ نئے بس اسٹانڈ کے روبرو جگتیال ڈپو کی بس ناگیش نامی نوجوان سے ٹکرانے کے نتیجہ میں برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ ناگیش کا تعلق آرمور سے پیپری سے ہے اور یہ ٹفن سنٹر میں کام کررہا تھا۔ سیکل پر ٹفن سنٹر جارہا تھا کہ آرٹی سی بس کی زد میں آگیا اور برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس آرمور اس کیس کو درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔