زیرتعمیر عمارت سے گرنے پر مزدور کی موت

حیدرآباد ۔ /19 اگست (سیاست نیوز) علاقے جگت گری گٹہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں زیرتعمیر عمارت میں کام کرنے والا مزدور اونچائی سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ گنپتی جو پیشہ سے مزدور تھا باچوپلی علاقے میں زیرتعمیر عمارت کی چوتھی منزل پر کام کررہا تھا کہ اتفاقی طور پر پیر پھسلنے کے نتیجہ میں وہ نیچے گرپڑا اور ہلاک ہوگیا ۔ شدید زخمی گنپتی کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس نے بلڈر کے خلاف لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا اور نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثہ کے حوالے کردیا گیا ۔