زیرتعمیر بیت الخلاؤں کا معائنہ

یلاریڈی ۔ 2 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے بھوائی پیٹ میں

MPDO مسٹر شنکر ریڈی نے بیت الخلاؤں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے جدید تعمیر کررہے بیت الخلاؤں کو گھر گھر جاکر تعمیراتی کام تیزی سے کرنے کا مشورہ دیا ۔ ہر گھر میں بیت الخلا اور انجذابی گڑھا بنانے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر سرپنچ پنڈری سنجیلو ، سائیلو اور دوسرے موجود تھے ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے چنور علاقہ میں مسٹر رمیش نے تعمیراتی بیت الخلاؤں کو ، انجذابی گڑھوں کو معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے موضع کے ہر گھر پر جاکر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ تعمیراتی کام تیزی کے ستاھ عمل میں لانے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر سرپنچ سدیا ، منڈل پریشد رکن نرملا ، فیلڈ اسسٹنٹ انجیا موجود تھے ۔