زیتون کے تیل کی افادیت

زیتون کا تیل صحت اور خوبصورتی دونوں کیلئے موزوں ہے۔ کھانا اگر زیتون کے تیل میں پکایا جائے تو نہ صرف یہ رگوں کو صاف رکھتا ہے بلکہ یہ جلد کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے ناخن کٹے پھٹے اور بے رونق ہیں اور ان میں چمک نہیں تو اس کے لئے آپ زیتون کے تیل کو ہلکا اور نیم گرم کریں اور اس میں 20منٹ کیلئے اپنے ناخن ڈبو دیں۔ اس سے آپ حیرت انگیز تبدیلی محسوس کریں گی۔ ایک چمچہ زیتون کا تیل اور آدھا کپ ایووکیڈا ( ایک پھل جو کہ عموماً ہرے جامنی رنگ کا ہوتا ہے) کا گودا ملا کر چہرے پرلگائیں اور دس منٹ کیلئے چھوڑدیں۔ خشک ہونے پر چہرہ دھولیں۔ لیموں کے رس میں زیتون کا تیل ملا کر مساج کرنے سے ہمیشہ کیلئے جھریوں سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔