زیتون کا پودا بے شمار طبی فوائد رکھتا ہے یورپ اور عرب ممالک میں اسے بہت پسند کیا جاتا ہے ۔اس کا تیل دیگر خوردنی اشیاء کیلئے حفاظت کرنے والا ہے ۔ پھل سے تیل نکالنے کا عمل تین بار ہوتا ہے لیکن پہلی بار میں نکالا گیا تیل بہترین قسم ‘ سنہرے رنگ اور ہلکی خوشبو والا ہوتا ہے ۔ اس کے تیل کی متعدد قسمیں کئی سال تک غیر متاثر حالت میں برقرار رہتی ہیں ۔زیتون کے پتوں کا پانی لگانے سے سرخ پھنسیوں اور خارش میں فائدہ ہوتا ہے ۔ وہ پھوڑے جن سے بدبو آتی ہو ‘ زیتون کے تیل سے ٹھیک ہوجاتے ہیں ۔ زیتون کا آچار بھوک بڑھاتا ہے اور زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے قبض کی شکایت دور ہوجاتی ہے ۔ جنگلی زیتون کے پتوں کا رس کان میں ڈالنے سے کان بہنے بند ہوجاتے ہیں ۔ مستقل طور پر زیتون کا تیل سرپر لگانے سے نہ بال گرتے ہیں اور نہ ہی قبل از وقت سفید ہوتے ہیں ۔ اگر خواتین دوران حمل زیتون کے تیل کا باقاعدگی کیساتھ استعمال کریں تو بچے کے دماغ کی اچھی نشو و نماہوتی ہے اس لئے کہ انسانی دماغ کی تشکیل کا زیادہ تر حصہ رحم مادر میں اور دودھ پینے کی عمر میں ہی پورا ہوتا ہے ۔