خواتین و دوشیزاؤں کی پہلی پسند‘ زیبا کلکشن! اب ترقی کی نئی منزلیں طئے کر رہا ہے اور یہ صرف حیدرآباد کے عوام کی پسند کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔حیدرآباد کی تہذیب ‘ حیدرآباد کا تمدن ‘ حیدرآباد کے باذوق عوام نے زیبا کلکشن کے گرانقدر ملبوسات کو جانچا ‘ جانا پہچانا اور اسے ایک نئی منزل عطا کی۔ جناب عظیم صاحب نے پیر کے دن اپنی والدہ محترمہ کے ہاتھوں اپنے نو تزئین شدہ شوروم کا عظیم الشان پیمانے پر افتتاح کروایا اور شوروم کی شان اتنی بڑھ گئی ہے کہ لوگ دیکھتے ہی کہتے ہیںواہ! کیا بات ہے ۔ زیبا کلکشن پتھر گٹی پچھلے 20سالوں سے ملبوسات میں حیدرآبادی خواتین و دوشیزاؤںکی پہلی پسند رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج حیدرآباد میں ہر گھر کی چھوٹی ‘بڑی تقاریب میں زیبا کلکشن و زینب کلکشن کے ملبوسات کو فخریہ انداز میں پہناجاتا ہے۔ زیبا کلکشن 20سال قبل حیدرآبادی خواتین کی ضروریات کے پیش نظر ‘نت نئے ڈیزائنس و الے ملبوسات کو لیکر آپ کے درمیان آیا تھا اور اس کے پروپرائٹر حاجی محمد عظیم صاحب نے اپنی محنت و لگن اور کاوشوں کے ذریعہ گاہکوں کا اعتماد حاصل کیا اور آج زیبا کلکشن پتھرگٹی پر ایک برانڈ بن چکا ہے ۔ زیبا کلکشن نے اپنے قیام کے مختصر سے عرصہ میں کامیابی کی نئی منزلیں طئے کرتے ہوئے اپنی ایک برانچ ’’ زینب کلکشن‘‘ کے نام سے قائم کی ۔ پروپرائٹر زیبا کلکشن ‘
محمد عظیم صاحب کی لگن اور اس انتھک محنت میں ان کے فرزندان نے بھی بخوبی اپنے والد کا ساتھ دیا ۔ آج پتھرگٹی میں زیبا کلکشن کا جہاں نام آتا ہے وہاں محمد عظیم صاحب کی دیانتداری و ایمانداری کا ذکر چلتا ہے۔ زیبا کلکشن میں تمام طبقات کی سہولیات کے پیش نظر ملبوسات کی قیمتیں انتہائی واجبی و منفرد رکھی گئی ہیں ۔ مسک کلی سوٹ ‘ ایمبرائیڈری سوٹس‘ پشواس سوٹس ‘ فش کٹ سوٹس ‘ فش کٹ شرارہ ‘ کھڑا ڈوپٹہ ‘ شرارہ ‘ اور ساریز وغیرہ اس شوروم کا خاصا ہیں۔ زیبا کلکشن کے پروپرائٹر عظیم صاحب نے بتایا کہ اس پرمسرت موقع پر اپنے گاہکوں کی سہولت کیلئے زیبا کلکشن وسیع و کشادہ ہمہ منزلہ اے سی شوروم میں تبدیل کیا۔ ساتھ ہی پروپرائٹر عظیم صاحب نے کہا کہ میں اپنے تمام معزز گاہکوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے آج زیبا کلکشن ترقی کی نئی منزلیں طئے کر رہا ہے اور شہر کی معزز خواتین کی پہلی پسند بن چکا ہے ۔