زہریلی دوا کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد 19 ڈسمبر (سیاست نیوز) ناچارم کے علاقہ میں ایک شخص نے زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ سمیر جو پیشہ سے خانگی ملازم ملا پور ناچارم میں رہتا تھا جس کا آبائی مقام مغربی بنگال بتایا گیا ہے ۔ کل اس نوجوان نے نامعلوم زہریلی اشیاء کا استعمال کرلیا اور آج صبح علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔