زہریلی دوا کے استعمال کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /22 ستمبر ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ عبدالعزیز جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ، بنجارہ نگر بورا بنڈہ میں رہتا تھا ۔ خرابی صحت سے یہ شخص پریشان تھا جس نے 17 ستمبر کے دن انتہائی اقدام کرتے ہوئے نامعلوم زہریلی دوا کا ا ستعمال کرلیا اور کل رات فوت ہوگیا ۔پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔