حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) مہیشورم کے علاقہ میں ایک شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ شیکھر جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ اس نے 18 فبروری کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کی جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران آج شیکھر فوت ہوگیا ۔ شیکھر کیش ادی چار سال قبل ہوئی تھی ۔ اور ان کا ایک بیٹا اور بیٹی تھی ۔ 17 فبروری کے دن شیکھر کی بیوی تہوار کیلئے اپنے مائیکے گئی تھی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔