حیدرآباد /20 فروری ( سیاست نیوز ) وقارآباد کے علاقہ میں ایک خاتون نے مشتبہ طور پر زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ لاونیا نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ یہ خاتون پیشہ سے پرائیویٹ نرس تھی ۔ اور چند ماہ سے صحت خراب ہونے کے سبب پریشان تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔