زہریلی دوا کا استعمال کرنے والے شخص کی موت

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی (سیاست نیوز) حمایت نگر کے علاقہ میں ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم نے مشتبہ طور پر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 68 سالہ سرینواس راؤ جو حمایت نگر علاقہ کا ساکن تھا، ریٹائرڈ سرکاری ملازم بتایا گیا ہے ۔ وہ ذہنی طور پر گزشتہ چند روز سے تناؤ کا شکار تھا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ نارائن گوڑہ پولیس کے مطابق 9 مئی کے دن سرینواس راؤ نے اپنے مکان میں مشتبہ طور پر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔