زہریلی دوا کا استعمال کرنے والی خاتون کی موت

حیدرآباد /8 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) جیل سے رہائی کے بعد شوہر کی دوسری شادی کی اطلاع سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ بنجارہ ہلز پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 27 سالہ لکشمی دیوی نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ لکشمی دیوی نے 2 اکٹوبر کے دن انتہائی اقدام کرتے ہوئے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ لکشمی دیوی کی شادی سال 2006 میں سریکانت نامی شخص سے ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد لکشمی دیوی جیل منتقل ہوگئی تھی ۔ جو وویکانند نگر میں رہتی تھی ۔ خاتون اپریل 2014 میں جیل سے رہا ہوئی تھی جیل سے رہائی کے بعد اس خاتون کو علم ہوا کہ اس کے شوہر نے دوسری شادی کرلی جبکہ خود ان دونوں کی لو میارج تھی ۔ تاہم خاتون نے شادی کی تصدیق کے بعد بتایا جاتا ہے کہ خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔