زکوٰۃ فاؤنڈیشن اور جمعیۃعلماء کے درمیان اشتراک ،سیول سرویس اکیڈمی کا اعلان

نئی دہلی: ملک کے سب سے باوقار مسابقتی امتحان یونین پبلک سرویس کمیشن میں زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا کے زیر اہتمام امیدواروں کی بڑی تعداد میں کامیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے جمعیۃ العلماء ہند نے فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے ڈاسنہ میں واقع اپنے سب سے بڑے تربیتی ادارہ زیڈ ایف آئی کے حوالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

۔یہ اطلاع فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر ظفر محمود نے دی او رجمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانامحمود مدنی نے اس کی تصدیق کی ۔قابل ذکر ہے کہ زیڈ ایف آئی نے ۲۰۰۷ء میں سر سیدکو چنگ اینڈ گائڈینس سنٹر شروع کیا تھا اور وہاں چنندہ طلبہ و طالبات کو کوچنگ دینی شروع کی تھی ۔

جس نے با لتدریج بہترین نتائج دئے اورامسال ۲۰؍ سے زائد امید وار وں نے کامیابی درج کرواکے فاؤنڈیشن کو بڑی منصوبہ بندی کے لئے مہمیز کیا ۔فاؤنڈیشن کے سربرا ہ ڈاکٹر ظفر محمود کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے تھے کہ ہم کوچنگ کو توسیع دیں ،اسی دوران جمعیۃ علماء نے ہمیں انسٹی ٹیوٹ بناکر دینے کی پیش کش کی ۔جس کے تحت انہوں نے ہمیں ڈاسنہ میں ایک ہاسٹل او رایک اکیڈمک بلڈنگ دینے کا وعدہ کیاہے ۔رہائش اور کوچنگ کیلئے وسیع و عریض جگہ مل جانے سے ہمیں اپنے پروجیکٹ کو وسیع کرنے کا موقع مل رہا ہے

۔فی الحال کے لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں سال میں تقریبا ءء۱۰۰؍ امیدواروں کو کوچنگ دی جائے گی ۔ہمارا ہدف ہے کہ آئندہ سالوں میں ہ ہم ۵۰۰؍ طلبہ کو کوچنگ دے سکیں ۔