منچریال ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ضلع منچریال کے دنڈے پلی منڈل سے تعلق رکھنے والی خاتون وی سویتا بعد ڈیلیوری شدید خون کے بہاؤ کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکی ۔ اس خصوص میں متاثرہ خاتون کے رشتہ داروں نے ہاسپٹل میں ڈاکٹر اور عملہ کی لاپرواہی بتاتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور منچریال شاہراہ پر نعش کو رکھتے ہوئے رشتہ داروں اور گاؤں کے عوام کی کثیر تعداد نے راستہ روکو احتجاج کیا اور ہلاک خاتون کے ساتھ انصاف کرنے اور خاطی ڈاکٹر اور عملہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اطلاع ملتے ہی ڈنڈے پلی پولیس عملہ کے ساتھ مقام واقعہ پر پہنچتے ہوئے عوام اور رشتہ داروں کو تیقن دیا کہ وہ ہلاک خاتون کے ساتھ انصاف کے لیے اعلیٰ حکام سے نمائندگی کریں گے ۔ پولیس کے تیقن کے بعد کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا ۔ پولیس کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیاہے ۔۔