زندہ طلسمات کا نمائش میں اسٹال ، کل افتتاح

پراڈکٹس کی خریداری پر انعامی کوپن ۔ پہلا انعام ایک لاکھ روپئے
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : کل ہند صنعتی نمائش میں زندہ طلسمات اسٹال کا اتوار 10 جنوری کو افتتاح عمل میں آئے گا ۔ نمائش کے آخری دن تک کار خانہ زندہ طلسمات کے پراڈکٹس کی خریدی پر انعامی کوپن جاری کئے جائیں گے ۔ نمائش کے آخری دن قرعہ اندازی کے ذریعہ انعامات کا اعلان کیا جائے گا ۔ پہلا انعام ایک لاکھ ، دوسرا انعام پچاس ہزار روپئے ، تیسرا انعام پچیس ہزار روپئے ہے ۔ اس کے علاوہ دس ترغیبی انعامات ہیں ۔ روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعہ ایک سونے کا سکہ انعام میں دیا جائے گا ۔ زندہ طلسمات لگ بھگ ایک صدی سے اپنے پراڈکٹس کے ذریعہ خدمات انجام دے رہا ہے ۔ زندہ طلسمات ، منجن فاروقی ، زندہ بام اور Zint مشہور ہیں ۔ زندہ طلسمات یونانی جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ دوا ہے جو سردی ، زکام ، نزلہ ، کھانسی ، بخار اور مختلف امراض سے بچاؤ کے لیے استعمال کی جاتی ہے ۔ یہ واحد دوا ہے جسے پیا بھی جاتا ہے اور متاثرہ اعضاء کو لگایا بھی جاسکتا ہے ۔۔