زندہ زچہ اور بچہ کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا

کارپوریٹ ہاسپٹل کی لاپرواہی‘ رشتہ داروں کا احتجاج
حیدرآباد ۔ 24 / مئی (سیاست نیوز) ایل بی نگر میں واقع کارپوریٹ دواخانہ کی مبینہ لاپرواہی کے باعث زچہ کو مردہ قرار دیتے ہوئے اسے مردہ خانہ منتقل کر دیا تھا ۔ بتایاجاتا ہے کہ ایل بی نگر کی ساکن ایک خاتون ایک مشہور دواخانہ میں زجگی کے لئے شریک ہوئی تھیں جہاں ڈاکٹروں نے اس کا آپریشن کیا اور اس دوران خاتون اور اس کے نومولود اچانک طبیعت بگڑگئی اورڈاکٹروں نے خاتون فوری وینٹی لیٹر لگا دیا ۔ کچھ ہی دیر بعد ڈاکٹروں نے نومولود اور خاتون کو مردہ قرار دیتے ہوئے انہیں وہاں کے مردہ خانہ منتقل کیا لیکن خاتون کے پیر اور ہاتھ اچانک حرکت میں آنے اور اسے زندہ پائے جانے پر اس کے رشتہ داروں نے احتجاج کیا ۔