شاد نگر۔/5فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تنزانیہ شہر کے زنجیبار کے صدر ڈاکٹر علی محمد شین نے آج اچانک کتور منڈل کے میکا گوڑ میں واقع نیٹکو فارما کمپنی کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق زنجیبار کے صدر ڈاکٹر علی محمد شن شہر حیدرآباد میں فارما کمپنیوں کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے بحیثیت مہمان خصوصی آئے ہوئے تھے۔ فارما کمپنی کے سمینار میں شرکت کے بعد انہوں نے قریب میں واقع فارما کمپنی کے مشاہدہ کرنے کا خیال ظاہر کیا۔ اس ضمن میں صدر ڈاکٹر علی محمد شین نے کتور کے علاقہ میں واقع نیٹکو فارما کمپنی کا مشاہدہ کیا۔
نیٹکو فارما کمپنی کے عہدیداروں نے فارما کمپنی کے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کئے۔ بعد معائنہ ڈاکٹر علی محمد شین نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ستائش کی اور اسی طرح تنزانیہ شہر کے زنجیار میں فارما کمپنی قائم کرنے کیلئے نیٹکو فارما کے عہدیداروں کو توجہ دلوائی۔ اس موقع پر نیٹکو ایچ آر منیجرلکشمی نارائنا، لنگاراؤ، ستیہ نارائنا، کتور منڈل تحصیلدار پانڈو اور دیگر موجود تھے۔ زنجیبار کے صدر ڈاکٹر علی محمد شین کی کمپنی آمد پر کمپنی کے عہدیداروں کی جانب سے ان کا خیرمقدم کیا گیا۔