زمین پر نظر رکھنے والے خصوصی سٹیلائٹ کو مدار میں پہنچا دیا گیا

سری ہری کوٹہ ، 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اِسرو) کی نہایت کارآمد خلائی گاڑی پی ایس ایل وی نے 31 سٹیلائٹس کو لے کر آج صبح 9.57 بجے یہاں واقع ستیش دھون اسپیس سنٹر سے اُڑان بھرنے کے تقریباً تین منٹ بعد سورج کی راہ کو عبور کرتے ہوئے ملک کے ہائپر اسپکٹرل امیجنگ سٹیلائٹ (HysIS) کو جسے ’شارپ آئی‘ قرار دیا گیا ہے، اسکے مطلوبہ مدار میں پہنچا دیا۔ اگلے ایک گھنٹے کے دوران مشن کنٹرول کی ٹیم منتظر رہی کہ پی ایس ایل وی C-43 خط استواء کی دوسری سمت نمودار ہو اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 30 چھوٹے کمرشیل سٹیلائٹس کو وہ مداروں میں پہنچا دے جن کی کسٹمرس نے درخواست کی ہے۔ HysIS کرۂ ارض پر نظر رکھنے والا سٹیلائٹ ہے جس کا بنیادی کام زراعت، جنگلات، ارضیاتی ماحولیات، ساحلی خطوں و دیگر شعبوں میں وسیع تر اطلاعات میں فراہم کرنا ہے۔