زمینی لڑائی میں شدت کے دوران جیل سے قیدی فرار ہوگئے

صنعاء ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ شیعہ حوثیوں اور حکومتی جنگجوؤں کے درمیان یمن میں زمینی جنگ شدت اختیار کرچکی ہے۔ وہیں دوسری طرف زائداز 1000 قیدی جن میں القاعدہ کے مشتبہ شورش پسند بھی شامل ہیں۔ یمن میں جیل توڑ کر فرار ہونے کے واقعہ میں شامل ہیں۔ جنگ میں شدت منگل کے روز پیدا ہوئی جب حکومت حامی جنگجو حوثی ملیشیا کے کنٹرول والے علاقوں میں داخل ہوگئے۔ جس میں تعیز میں واقع جیل بھی شامل ہے جہاں 1200 قیدیوں کو رکھے جانے کی گنجائش ہے بشمول درجنوں القاعدہ شورش پسند، ژینہوا خبر رساں ایجنسی نے یہ بات بتائی۔ لڑائی میں شدت کے بعد حوثیوں کو اُن علاقوں سے پسپا ہونا پڑا۔ اُنھوں نے بتایا کہ بھاری اسلحہ کا استعمال ہوا جہاں حکومت کی تائید والے جنگجوؤں سے نہ صرف وہاں کے محاذ سنبھال رکھا تھا بلکہ جیل پر بھی نظر رکھے ہوئے تھے۔ حوثی کے کنٹرول والے صبا نیوز ایجنسی نے ادعا کیاکہ جیل توڑ کر بھاگنے والے قیدیوں کی مدد حکومت کی تائید والی فوج نے کی کیونکہ وہ جیل میں گھس گئی تھی اور وہاں جاکر قیدیوں کے فرار کی راہ آسان کردی گئی۔ تاہم اس دعوے کو مسترد کیا گیا ہے۔