زمرد کے سرقہ میں ملوث نوجوان مشتبہ حالت میں گرفتار

حیدرآباد ۔24 ۔ جون ۔ (سیاست نیوز) میر چوک پولیس نے قیمتی پتھر ایمرالڈ کے سرقہ میں ملوث 24 سالہ محمد عثمان متوطن جئے پور راجستھان کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ پولیس کے بموجب عثمان گلزار حوض کے قریب مشتبہ حالت میں گھوم رہا تھا کہ پولیس نے اسے شبہ کی بنیاد پر حراست میں لیکر پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور بعد ازاں اس کی تفتیش کی گئی ۔ عثمان نے یہ انکشاف کیا کہ اس نے سہارا کامپلکس مدینہ بلڈنگ میں واقع ایک دکان سے 12 ایمرالڈ کے پیاکٹس جو 600 کیارٹ کے ہے، کا سرقہ کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ عثمان کا تعلق جئے پور سے ہے اور وہ نگینوں کے کاروبار میں ماہر ہے۔ میر چوک پولیس نے اس کے قبضہ سے مسروقہ ایمرالڈ برآمد کرتے ہوئے اسے جیل منتقل کردیا۔