زمبابوے کے خلاف بھی پاکستان کو ناکامی ہوگی؟

کرائسٹ چرچ۔23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ نسبتاً کمزور حریف زمبابوے کے خلاف اتوار کو کھیل رہی ہے۔ زمبابوے کے کوچ دو سال پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کرنے والے ڈیو واٹمور ہیں۔ سابق بیٹسمین پاکستان کی موجودہ ٹیم کے ہر کھلاڑی کی خامی اور خوبی سے واقف ہیں اور وہ اس سے اپنی نئی ٹیم کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ واٹمور اپریل2012میں پاکستان کے کوچ بنے اور جنوری 2014تک کوچ کے عہدے پر برقرار رہے۔ وہ مصباح الحق کی کپتانی کے انداز اور منصوبہ بندی سے اچھی طرح واقف ہیں لہٰذا یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا ورلڈ کپ سفر اس مقابلے کے بعد ختم ہوجائے گا۔