کراچی ۔ 23 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی پنجاب کے وزیرداخلہ شجاع خان زادہ نے آج الزام عائد کیا کہ ہندوستانی جاسوسی و سراغ رسانی محکمہ ’’را‘‘ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کی وجہ بنا۔اس محکمہ نے مئی کے اواخر میں اس ملک کے دورہ پاکستان کو منسوخ کروادیا تھا۔ گزشتہ 6 سال کے دوران زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کا یہ اولین دورہ پاکستان ہوتا۔ خان زادہ نے الزام عائد کیا کہ را کے عہدیداروں نے ایک پیغام زمبابوے ٹیم کے مینجر کو روانہ کیا تھاجبکہ یہ ٹیم دبئی پہنچی تھی۔ اس میں دھمکی دکی گئی تھی کہ اگر ٹیم کے کھلاڑی لاہور جائیں تو ان میں سے کوئی بھی زندہ واپس نہیں آئے گا۔