زمبابوے کی ٹیم میں مسکاڈزاجگہ بنانے میں کامیاب

ہرارے۔8 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے کرکٹ نے آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ کیلئے حتمی15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔بنگلہ دیش کے دورے میں ناکامی کے باوجود ایلٹن چکمبورا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ مشکوک بولنگ ایکشن کے آف اسپنر پراسپر اتسیا کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ہملٹن مسکاڈزا، چاموچیبھابا اور سین ولیمز سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ مسکاڈزا 14 برسوں بعد پہلا ورلڈ کپ کھیلیں گے۔ انہیں 2003، 2007 اور 2011ء ورلڈ کپ ٹیم سے خارج کر دیا گیا تھا۔آف اسپنر پراسپر اتسیا مشکوک بولنگ ایکشن کی وجہ سے معطل ہیں تاہم سلیکٹرز نے ان کو میگا ایونٹ میں شامل کرلیا گیا۔ ایلٹن چیگمبورا ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سکندر رضا، ریجس چیکبوا، ٹنڈئی چیتھارا، چاموچیبھابا، کریگ ایرون، کمنگوزی، ہملٹن مسکاڈزا، سٹورٹ، سولومون، توندا، تناشے، برینڈن ٹیلر، پراسپر اوتسیا اور سین ولیمز شامل ہیں۔