زمبابوے کی نظریں اب ویسٹ انڈیز پر مرکوز

نیلسن ۔19فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات جس نے ونڈے کا اپنا اعظم ترین 285رنز اسکور کیا تھا اس کا کامیاب تعاقب کرنے کے بعد زمبابوے کی ٹیم کی نظریں اب ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی پر مرکوز ہوچکی ہیں ۔ زمبابوے کے کپتان ایلٹن چکمبورا نے کہا ہے کہ یو اے ای کو شکست دینے کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور اب وہ آئندہ مقابلہ میں کامیابی کیلئے پُرعزم ہیں۔