زمبابوے کیخلاف جنوبی افریقہ ونڈے سیریز میں فاتح

ہرارے20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے کی ٹیم عمدہ بولنگ مظاہرہ کے بعد بیٹنگ میں ایک مرتبہ پھر ناکام ثابت ہوئی۔ جنوبی افریقہ نے تین میچز کی سیریز کا دوسرا ونڈے 61 رنز سے جیت کر سیریز بھی اپنے نام کرلی۔آل راونڈ کارکردگی پر وین پارنیل مین آف دی میچ قرار دیے گئے۔ میزبان ٹیم کے بولرس نے حوصلہ افزا کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 257 رنز محدود رکھا۔ یہ 1999 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلا موقع تھاجب زمبابوے نیجنوبی افریقہ کو قابل ستائش مظاہر کے ذریعہ آ ل آوٹ کیا ہے۔فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی، اوپنرس نے اسے تیز رفتار آغاز فراہم کیا لیکن مڈل اور لوور آرڈر بیٹسمین میزبان بولروں کی نپی تلی بولنگ کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکے۔

پہلے میچ میں سنچری بنانے والے ہاشم آملہ اس مرتبہ کامیاب نہ ہوسکے اور صرف 15 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ کوائنٹن ڈی کوک نے 38، فاف ڈو پلیسی نے 55، جے پی ڈومینی نے 36، ڈیوڈ ملر نے 45، وین پارنیل نے 24 اور کائل ایبٹ نے 23 رنز اسکور کئے لیکن ان میں کوئی بھی بیٹسمین انپی اننگز کو طویل نہ کرسکا۔ کپتان ابراہم ڈیویلیئرس صرف ایک اور ریان میک لارین چار رنز بناسکے۔ برائن ویٹوری، پراسپر اتسیا، جون نیومبو اور شین ولیمز نے فی کس دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زمبابوے نے ابتداہی سے سست بیٹنگ کی اور59 رنز پر اس کی نصف کھلاڑی آوٹ ہوچکے تھے۔ ہیملٹن مساکاڈزا نے سات، رچمنڈ متمبابی 12،سکندر رضا صفر، کپتان برینڈن ٹیلر 14،ایلٹن چگمبرا سات،لیوک جانگوے چھ،پراسپر اتسیا15کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ شین ولیمز نے 55 ، نویل مزدیوا نے 25 ، برائن ویٹوری نے ناقابل شکست 20 اور جون نیومبو نے 18رنز بنا کر اسکور 196 رنز تک پہنچایا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے وین پارنیل نے اور ریان میک لارین نے فی کس3 ،عمران طاہر نے دو جبکہ ایرون فانگیسو اور جے پی ڈومینی نے فی کس ایک وکٹ لی۔