ڈھاکہ۔ 22اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے اوپنر عمرالقیس کی شاندار سنچری کی بدولت زمبابوے کو پہلے ون ڈے 28 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ زمبابوے کی ٹیم 9 وکٹوں پر 243 رنز بناسکی۔ بنگلہ دیشی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کے بیٹسمینوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا ، اس کی وقفہ وقفہ سے وکٹیں گرتی رہیں۔ شین ولیمسن کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین زیادہ دیر وکٹ پر نہیںٹھہر سکا۔ ولیمسن نے 50 رنزکی اننگز کھیلی اورآخر تک آوٹ نہیں ہوئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن نے 3، نظم الاسلام نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 2 کھلاڑی رن آوٹ ہوئے۔ قبل ازیں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 271 رنز بنائے۔ اوپنر عمرالقیس نے 144 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد شفیع الدین نے نصف سنچری اسکور کی۔ قیس کو شاندار سنچری بنانے پر مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔